کالم نگار عمار ملک

                         خود اپنی قدر کیجیے 

کم کارکردگی کی اصل وجہ یہ ہوتی کے سعی اور  مساعی میں کمی رہ جاتی ہے-بعض اوقات ہم اپنی صلاحیتیوں کا صحیح ادراک نہیں کر پاتے -آج میں اس خیال پر روشنی ڈالوں گا کے آپ کو اپنی زات کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے-آپ دیکھیں گے کے آپ اپنے کاموں کی ذمہ داری خود اٹھانا شروع کر دیں گے- وقت مقررہ کے مطابق کام کریں گے اور روز مرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کریں گے تو آپ کی زندگی میں بہت تبدلی آجائے گی اور اس طرح سے آپ کی زندگی پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گی-
آپ کی زندگی میں سب سے اہم شخص کون ہے؟
آپ کا فوری جواب ہوگا کے میرے والدین شوہر بیوی بچے یہ آپ کا بہترین دوست خس کا آپ کی زندگی میں بہت گہرا اثر ہو -یہ اچھا جواب ہے لیکن میں یہ چاہتا ہوں کے آپ صرف یہ سوچھے کے آپ خود ہی وہ دنیا  اہم ترین شخص ہیں -

یاد رکھیں کے -
آپ کا کام صرف آپ ہی کی زندگی پر نہیں بلکے دوسروں لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے-

آج کے دن !
آپ چاق چو بند ہو جائیں گے مثبت انداز میں سوچنا شروع کر دیں گے اور ہر قسم کی صورتحال میں اپنے آپ کو اہمیت دیں گے-

مثبت خیالات -
ہمارے الفاظ ہمارے خیالات کی عکاسی کرتے ہیں ہماری گفتگو ہی میں ہمارے خیالات کا معیار مضمر ہوتا ہے ----

دوسرے لوگوں کے ساتھ بات کرنے کا سب سے عام طریقہ زبان ہے ہم گفتگو کے ذریعے ہی لوگوں سے بات 
کرتے ہیں -اسی طریقے کے ذریعے ہم اپنے خیالات اور 
ارادوں کا اظہار کرتے ہیں -ہم اس بات سے واقف ہوتے ہیں کے ہم کیا کر رہے ہیں کسی انداز سے کر رہے ہیں اور دوسروے لوگوں پر ہماری بات کا کیا اثر ہوگا -بہت سارے دکاندار سیاست دان اور عام لوگ بی اس بات سے واقف ہیں کے موثر انداز گفتگو اپنایا جائے تو لوگ اپنے کام کی کارکردگی بڑھاسکتے ہیں اور بہتر طرہقے سے لوگوں کو اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں -جو بات ہم اپنے تجریے کی بنا پر کرتے ہیں وہ تھیک ہوتی ہے -ہمارا اپنی ذات کا تصور اور ہمارے ماضی کے تجربات بہ ہماری گفتگو پر اثر انداز ہوتے ہیں-
اپنے بارے میں مثبت گفتگو کریں مجھے بے شمار لوگ ملتے ہیں جو اپنی غلطیوں کی وجہ سے خود کو کوستے رہتے ہیں-وہ خود کو زمہ دار ٹھہراتے ہیں میں نے کاروباری اجلاسوں کے بعد اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کے ،میں انتہائی احمق ہوں  یہ میری غلطی ہے کی وجہ سے ہوا اسے الفاظ استعمال کرنا اچھی بات نہیں -
مثبت سوچ کا مثبت نتیجہ ہوتا ہے -
جب آپ اپنی ذات کا مثبت انداز میں اقرار کرتے ہیں تو آپ کا شعوری ذہہن سیاسی چوس کی طرح کام کرتے ہوئے ان الفاظ کواپنے اند جذب کر لیتا ہے آپ کا زہہن ان الفاظ سے ایک نمونہ تیار کرتا کے آپ کون ہے کیا کرتے ہےاور مستقبل میں کیا کرناچاہیتے ہے -
یاد رکھیں کے!
اگر آپ اپنی ذات سے مثبت گفتگو کرتے ہے اور مثبت اقرار کرتے ہیں تو اس کا اثر براہ راست آپ کی کارکردگی توقعات اور ذاتی تصور پر ہوتا ہے -
آج کے دن آپ اس بات کو دہرائیں کے آج کے دن سے میں اپنے کامیاب مستقبل کی طرف سفر کر رہا ہوں-
-----مقصد------
چاہیے کے آپ اپنے تصورات وخواب کی سمت اعتماد سے قدام اٹھایئے-آپ اپنی زندگی اپنے ذاتی تصور کے مطابق گزاریئے -اپنے مقصد کے حصول اور تکمیل کے لئے کوشاں رہیے-
مجھے پورا یقین ہے کے آپ سب لوگوں کی زندگی میں
کوئی ایک ایسا تھکا دینے والا پہلو ہے جسے آپ تبدیل کرنا چاہیتے ہیں -وہ ہدف آپ کا مقصد حاصل کرناہے-
وہ مقصد کوئی بی ہوسکتا ہے مثلا آپ اپنا پیشہ بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ اس سے مطمئن نہیں ہے یا آپ اپنا وزن کم کرنا چایتے ہیں -آپ چست رہہنا چائتے ہیں
یا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں-وہ ہدف آپ کا مقصد حاصل کرنا ہے-وہ مقصد کوئی بی ہوسکتا ہے مثلا آپ اپنا پیشہ بدلنا چاہتے ہیں
کیونکہ آپ اس سے مطمئن نہیں ہے یا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں آپ چست رہہنا چاہتے ہیں یا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں -
ایک وقت میں ایک سے زیادہ مقاصد بی ہوسکتے ہیں جوکے آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ بات اہم ہے کے آپ کا مقصد کیا ہے -لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کے آپ کا مقصد آپ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے-اس سے آپ پیسہ بہت زیادہ پیار بہتر صحت عزت نفس بہتر جاب اچھا گھر اور بہت سارے سفر کے مواقع بی حاصل کر سکتے ہیں-
ہماری منزل کے پیچھے ہمیشہ ایک مقصد ہوتا ہے ---
ہر منزل کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے جزباتی یا روحانی ہمیں مقصد دریافت کرنے کی ضرورت اسلئے ہوتی ہے کے وہ سب سے خاص ہے آپ کو کوئی فلسفی
بننے کی ضرورت نہیں جو کے کسی اونچی چٹان پر بیٹھا ہوا سوچتا ہے کے اسے کوئی اتنی اچھی اور عقلمندنہ سوچ آئے گی جو کے پوری دنیا کو روشن کر دے گی-میں اکثر لوگوں سے پوچھتا ہوں کے آپ سے پوچھا جائے کے آپ کی تین خواہشات پوری کردی جائیں گی تو آپ کونسی تین خواہشات کریں وہ فورا جواب دیتے ہیں کے مجھے نہیں معلوم لیکن یہ سال آپ اگر کسی بچے سے کریں گے تو وہ فورا جواب دے گا کے مجھے آئس کریم کے پہاڑ چاہئیں وہ کھلونوں کی خواہش کرے گا اور نہ ختم ہونے والے کھیل کی خواہش کرے گا کے میں اپنا پسندیدہ کھیل کھیلتے ہیں-بڑے ہونے کے ناطے ہم یہ خواہش کریں گے ہم مالی طور پر مستکم ہوں کسی دوسرے ملک چھٹیاں گزارنے جائیں اور ہم اچھی صحت کی خواہش کریں گے-مقصد کے تعاقب کے لئے انسان مسلسل کوشش کرتا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے-
یاد رکھیں!
آپ کا مقصد آپ میں کام کرنے کی خواہش پیدا کرے گا اور آپ کو کام کے تحریک دے گا-
آج کے دن -
آپ جو کوئی بی مقصد وضع پہلے اس کا تجزیہ کریں کے آپ کو اس مقصد سے کیا حاصل ہوگا پھر آپ اپنے مقصد کا تعین کریں-

کالم جاری ہے زندگی رہی تو یہاں سے گفتگو جاری رکھوں گا -

امید ہے آپ کو میرا کالم پسند ائے گا-

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس