کالم نگار عمار ملک خیالات وعقائد اور یقین (آپ اپنے خیالات تصورات اور عقائد کی پختگی اور ان کے مطابق عملی طور پر زندگی گزارنے کی روش سے دنیا کو بدل سکتے ہیں)- بہت سارے عقائد ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی بنیاد منطقی ہوتی ہے اور اپنے تجربے کی بنا پر ہم انہیں سچ سمجھتے ہیں- بعض دوسرے عقائد ایسے ہوتے ہیں کہ جن کےبارے میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ وہ سچے ہیں اور ہم ان کے بارے میں سوال کئے بخیر انہیں سچ مان لیتے ہیں- ہم اسی سوچ کے ساتھ پرورش پاتے ہیں کہ ہمیں جو بھی باتیں بچپن میں بتائی گئیں ہیں وہ سب سچ ہیں اور ہم انہیں ابھی بھی سچ سمجھتے ہیں- ان کے بارے میں ہم یہ دریافت کرتے ہیں کہ یہ ایسی چیزیں نہیں ہیں جو کہ ہماری آیندہ زندگی میں پریشانی کا باعث بنیں گی- یقین ایک زبردست طاقت ہے جب ہم بچے ہوتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ ہماری تربیت بہت پیار سے کی جاتی ہے ہماری تائید کی جاتی ہے اور ہر میدان میں ہماری حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تا کہ کامیاب ہو سکیں-18سال کی عمر تک بہت سے...