کالم نگار عمار ملک اتفاق مطابقت یہ جو روز مرہ زندگی میں اتفاقات رونما ہوتے رہتے ہیں یہ غلطیاں نہیں ہوتیں بلکہ یہ تمام واقعات اور اتفاقی حادثات اس لحاظ سے نعمت ہیں کے ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں - میں کسی اتفاق پر یقین نہیں رکھتا کوئی بی واقعہ کسی مقصد کے بخیر نہیں ہوتا اور ہر واقعے آپ اپنے تصور سے بی زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں- کچھ مکاتب فکر ہی جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کے خیالات چیزیں ہیں اور پوری کائنات میں توانائی کی جھلگ ہے اور چیزوں کا ظاہری وجود اتنا حقیقی اور طاقتور نہیں ہے جتنا ہمارا چیزوں کے بارے میں تصور حقیقی ہےاگر آپ مادے کے متعلق پڑھیں گے تو آپ یہ بات سیکھیں گے کے سائنسدان بنیادی طور پر یہ مانتے ہے کے جو ہر سب سے چھوٹی اکاٹی ہے جسے مزید تقسیم نہیں کیا جا سکتا اور یہ تمام مادے کی بنیاد ہے -پھر کچھ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے یہ بات دریافت کی کہ جوہربرات خود چھوٹے ذرات سے مل کر بنتا ہے -اس طرح سے چھوٹے ایٹمی ذرات کا نظریہ وجود میں آیا تھا -ان چھوٹے ایٹمی ذرات کے ب...