کالم نگار عمار ملک صبر وبرداشت ،،آپ قدرت کی خاص فطرت اور خاصیت اختیار کیجئے جس کا راز صبر اور استقلال میں مضمر ہے-،، ہم اکثر ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ہم اپنے کام میں جلد کامیابی حاصل نہیں کر رہے -بعض وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے لیکن ہمارے پاس جو چیزیں موجود ہیں ہم ان کا شکر کرنے کی بجائے جو کچھ ہمارے پاس ہیں، مجھے ہمیشہ اسی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں - جدید دنیا وقت کی نگرانی میں چلتی ہے اور وقت ایک ایسی چیز ہے جو کہ کبھی بھی ہمارے پاس کافی نہیں ہوتا ہم ہر وقت اس کی کمی کی شکایت کرتے رہتے ہیں - اگر چہ ہم گزرتے ہوئے وقت کو اپنے قابو میں نہیں کر سکتے لیکن یہ بات ہمارے بس میں ہے کہ ہم وقت سے سبق حاصل کر سکیں اور ان تجربات کو یاد رکھ سکیں- اپنی رفتار دھیمی رکھیں اور غصے پر قابو پائیں آج کے دن ہم اس صورتحال پر نظر دوڑائیں گے جب ہم پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں اور صورتحال سے تنگ آکر سوچتے ہیں کہ کیسے اس صورتحال سے چٹکارہ حاصل کیا جائے - ہمارا ذہہن منفی خیالات سے بر جاتا ہے - بعض...