کالم نگار عمار ملک
                           
               حصول کامیابی کے لئے سات اصول

روزانہ صبح 20منٹ کے لئے مراقبہ اور تصورات کی مشق کریں -
خاموش رہنا سیکھیں اور اپنے خاموش زہہن کو سننے اور جزب کرنے دیں-
طبی تحقیق سے مراقبے کے بہت زیادہ فوائد معلوم ہئے ہیں -اس سے آپ کا فشار خون اور دل دھڑکنے کی رفتار کم ہوتی ہے-اس کے بہت زیادہ ذہنی اور روحانی فوائد بی ہیں-جیسے جیسے آپ مراقبہ پابندی کے ساتھ کرتے جائیں گے ویسے ہی دن بدن آپ کو اس کے فوائد معلوم ہوتے جائیں گے مراقبہ آپ کو اس قابل بناتا ہے کے آپ اپنے زہہن کو یکسوئی سے ہمکنار کریں اور مکمل طور پر پر سکون حالت میں اپنے دن کا آغاز کریں -۔ مراقبے میں ساکن رہنا ہے -کچھ لوگوں کو یہ کام بالکل نا ممکن لگتا ہے -آپ دنیا میں کہیں بی ہوں اگر آپ اپنے دن کا آغازی مراقبے سے کریں گے تو آپ کا تمام دن پر سکون گزرے گا-آپ اپنے زہہن اور جسم کو پر سکون کرنے کے لئے باآسانی خاموش بیٹھ کر 20 منٹ گزارسکتے ہیں - مراقبے کی حالت میں آپ کا ضمیر کائنات کے ساتھ ہم آہنگ ہوجاتا ہے اور آپ اپنی ذات میں موجود سکنیت محسوس کر لیتے ہیں-
آپ کو خاموشی سے آگاہ ہونے کے لیے کچھ وقت ہے-
ایسا خاموشی میں ہی ممکن ہے کے آپ اپنے وجدان کی آواز سن سکیں- اس طرح سے آپ سارا دن سکون کے ساتھ گزار سکیں گے-مراقبہ ہمارے جسم کو مکمل طور پر سکون اور ہمارے زہہن کو آسورہ کر دیتا ہے -
روزانہ کم کم 20منٹ کے لئے ورزش کریں -
آپ کو روزانہ 20منٹ کے لئے ورزش کرنی چاہیے اور میرا خیال ہے کے آپ کسی ورزشی مرکز کی بجائے گھر میں ورزش کر کے چست رہ سکتے ہیں -اہم بات یہ ہے کے آپ کو روزانہ بلاناغہ ورزش کرنی چاہیے -
ورزش کے فوائد -
آپ کی زہہنی صحت اچھی ہوگی-
آپ کی جسمانی صحت بہتر ہوگی اور آپ خود پہلے سے چوکس محسوس کریں گے-
آپ کی عزت نفس میں اضافہ ہوگا-
آپ کے جسم سے چکنائی کم ہوگی-
آپ کی توانائی میں اضافہ ہو جائےگا-

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں-
اگر آپ باقاعدگی سے تمباکونوشی کرتے ہیں تو آپ یہ اپنی عادت ختم کر دیں تاکے آپ کی آئندہ آنے والی زندگی پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں -سب سے پہلے تو آپ اس بات سے واقف ہوں گے کے اگر آپ نے اپنی یہ عادات تبدیل کر لی ہے تو آپ با آسانی اپنی کوئی بی عادت تبدیل کر سکتے ہیں -اس کے علاوہ آپ کی صحت پر بی اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے -آپ ایک دن میں ایک یا بیس سگریٹ پیتے ہیں -آپ کو یہ عادت ضرور ترک کر دینی چاہیے-آپ کسی خراب میں نہ رہیں -یاد رکھیں تمباکو نوشی آپ کی زندگی ختم کر دیتی ہے -
شراب نوشی سے پر ہیز کریں-
شراب نوشی آپ کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے -اگر آپ اسے نہیں چھوڑیں گے تو یہ آپ کے ہدف کے لیے بی خطرناک ثابت ہوگی-پس آپ کو شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے -شراب پینی سے انسان کا اپنی ذات کے متعلق اور لوگوں سے متعلق ادراک غلط ہو جاتا ہے-یہ ہمیں دھوکے میں ڈال دیتی ہے-اس کی وجہ سے ہماری سوچ متاثر ہوتی ہے-

روزانہ ایک غیر مشروط ہمدردی کا کام کریں -
ہر روز ہمدردی کا غیر مشروط عمل کرنے سے ایک تو ہمیں اس بات کا علم ہوگا کے ہمارا رویہ مکمل طور پر ہمارے اپنے قابو ہے-دوسرا یہ کے اگر کسی سے ہمدردی کا بر تاو کرتے ہیں یا کسی کی مدد کرتے ہیں تو اس کا مثبت اثر دوسرے لوگوں کی زندگیوں پر بی ہوگا-آپ جب بی کسی کے ساتھ ہمدردی کریں تو مکمل طور پر خلوص سے پیار سے اور خوشی سے کریں -اس سے پتا چلے گا کے آپ جو کچھ دوسرے لوگوں کودیتے ہیں نہایت حیرت انگیز طور پر اس کا بہترین صلہ آپ کو مل جانا ہے-اگر کوئی اجنبی آپ کے کسی دوست کے ساتھ یا آپ کے والدین کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرے تو آپ کیسا محسوس کریں گے ؟ آپ کو ایسا محسوس ہوگا کے آپ کا انسانیت پر ایمان پھر سے تازہ ہوگیا ہے-آپ کی نظر میں انسانوں کی قدر بہت زیادہ بڑھ جائے گی-جب کوئی شخص آپ کے کسی عزیز کےساتھ ہمدردی کرے آپ بہت زیادہ خوش ہوں گے -اس لئے میں چاہتا ہوں کے آپ میں احساسات کی ابتداء کریں اور لوگوں کو احساس دلائیں کسی کا سامان اس کے ساتھ اٹھا لیتے ہیں دروازہ کھول دیتے کسی کو داستہ دیتے کسی کو بیٹنے کے لئے جگہ دے یہ تمام کام ہمدردی کے ہیں یہ چھوٹے کام دوسرے لوگوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہو تے ہیں -

ہمیشہ مثبت سوچیں اور اپنی ذات پر یقین رکھیں -
اگر آپ مثبت سوچیں اور اپنی ذات پر یقین رکھیں کے کے آپ ہر کام کر سکتے ہیں تو آپ کے اند کا میابی کا جزبہ پیدا ہوگا اور آپ کا میابی کا سفر شروع کردیں گے -آپ کا اجمالی کردار آپ کے کاموں پر اثر انداز ہوتا ہےاور آپ کے کام آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں -
جدید تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہےکے بچے کا 10سال کی عمرتک جو اپنی ذات سے متعلق تصور ہوتا ہے وہ اس کے معیار زہانت کی مطلوبہ شرح سے زیادہ اسکے مستقبل پر اثر انداز ہوتا ہے جب ہم بہت گہرائی سے مراقبہ کرتے ہیں ہم اس قابل ہو جاتے ہیں کے ہم کسی بی کام پر پوری توجہ مرکوز کر سکیں اپنی ذات پر یقین رکھنے کا یہ بی مقصد ہے آپ کو اس بات پر پورا یقین ہو کے آپ کامیاب ہو جائیں گے-

بازار سے دستیاب غیر معیاری کھانے نہ کھائے مثلا غیر معیاری چکنائی میں تلی اور پکائی ہوئی مرغن غزائیں
مثلا برگر  پیزا بونگ  حلیم  ہر یسہ وغیرہ -
غزائی اصولوں کے عین مطابق تیار کی جانے والی معیاری غزا کھانے کے بے شمار فوائر ہیں -گزشتہ چند سالوں میں بازاری تیار کھانوں کارواج بہت زیادہ ہوگیا ہے-ان میں نمک چکنائی اور چینی کی مقدار بہت زیادہ
ہوتی ہے-ان تینوں اشیاکی مقدار خوراک میں آپ کی روزانہ کی ضرورت سے زیادہ ہو جاتی ہے تو ان کو ہضم کرنے کے لئے آپ کے جسم کو بہت زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے-چینی آپ کے لئے ڈیابیطس کا سبب بن سکتی ہے -نمک آپ کے فشار خون کو بڑھا سکتا ہے اور
چکنائی آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے-
اپنے جسم ذہہن اور روع کی نشوونما کرنی ہے-تو اپنی
صحت کا خیال رکھیں -تازہ کھانا کھائے برف میں جمے ہوئے کھانوں سے اجتناب کریں یہ آپ کی صحت تباہ کر دیں گے-

روزانہ ڈائری لکھنے کا معمول-
روز اپنے تمام دن کی مصروفیات لکھے اور اس طدح آپ کا مقصد واضیح ہو جائے گا اور آپ خود کو بدل سکے گے منفی سوچ سے اور مثبت سوچ ہو گی-

وقت بہت اہم ہے-
دنیا میں ہمارا کچھ نہیں زندگی میں ہمیں صرف وقت
میسر آتا ہے جس کے پاس واقعی کچھ بی نہیں اس کے پاس بی وقت کی دولت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے-،،،،،
ہم وقت کو ہیرے جواہرات اور دوسری مادی اشیاء جتنا اہم نہیں سمجتے نجنہیں ہم وثوق کے ساتھ رقم میں تبدیل کر سکتے ہیں -وقت ہماری تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے-ہم اس حقیقت کے بارے میں اکثر غور نہیں کرتے لیکن ہم اسے ضرور تسلیم کرتے ہیں-کے ہم یہ سمجتے ہیں کے ہماری زندگی میں بہت زیادہ وقت ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا جب ہم پیدا ہوتے
ہیں تب سے ہی وقت گزرتا جاتا ہے-ہم اسے جمع نہیں کرسکتے اسے کم کرتے جاتے ہیں-گھڑی پر وقت گزرتا جاتا ہے-ہم زندگی کی اس حقیقت کو بہت دیر سے سمجتے ہیں تب تک وقت گزر چکا ہوتا ہے-ہمیں ٹھیک طریقے سے وقت استعمال کرنا جنتے ہو تو وقت دشمن نہیں دوست ہے نہت قیمتی اثاثہ ہے-وقت کا اچھا استعمال آپ کی زندگی کو اچھا اور منظم بنادیتا ہے-
اگر وقت کو ترتیب نہ دیں تو آپ کی زندگی بے ترتیب ہو جائے گی-

وقت کی قیمت مقرر کریں-
آپ میں سے اکثر لوگوں کو ایک نظام الاوقات کے مطابق ہوائی سفر کرنے کا تجربہ ہوا گا-جب آپ ٹکٹ خریرتے ہیں تب آپ کو پرواز کی روانگی اور آمد کے وقت کا علم ہوتا ہے -اس اطلاع کے زریعے آپ سفر کا وقت ترتیب دیتے ہیں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے آپ پروازکھو دیتے ہیں کوئی بہی آپ کا انتظار نہیں کرتا-
بہت سارے لوگ فضائی ادارے کے ٹکٹ سے سبق حاصل کرتے -آپ اس فضائی ادارے کے ٹکٹ کو اہمیت
دیتے ہیں کے وقت پر نہ جانے کی وجہ سے آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے لیکن زندگی کے عام معاملات میں ہم یہ طریقہ کار اختیار کرتے ہیں کے اگر کوئی کام نہیں کر پاتے تو یہ کہہ دیتے ہیں کے کوئی بات نہیں ہم یہ کام بعد میں کرلیں گے یہ اس کا کوئی اور راستہ نکل آئے گا-میں آپ کوایک چونکا دینے والی اطلاع دیتا ہوں یہ واقعی اہم بات ہے کیونکہ گزارا ہوا لمحہ واپس نہیں آتا-

کالم جاری ہے وقت نے ساتھ دیا تو پھر یہاں سے گفتگو کو آگے لے کر جائے گے یہ باتیں آپ کی زندگی کو ہی بدل دے گی غور سے مطالعہ کرہں -

امید ہے آپ کو میرا کالم پسند آئے گا-


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس